• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں جرمن شہری کا قاتل گرفتار

اسلام آباد میں جرمن شہری کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم نصرالدین کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق 29دسمبر کو اسلام آباد میں جرمن شہری کو ڈکیتی واردات کے دوران قتل کردیا گیا تھا۔

ملزم کی گرفتاری سے متعلق پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جرمن شہری کا قاتل سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور جیل بھی کاٹ چکا ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

تازہ ترین