• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، اساتذہ کا صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

پشاور (لیڈی رپورٹر)صوبہ خیبر پختونخوا کے اساتذہ کا حکومت سے انصاف نہ ملنے کے خلاف4 جنوری کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 4جنوری تک مطالبات پورے نہ ہوئے تو بیس ہزار سے زائد مرد و خواتین اساتذہ اسمبلی ہال کے باہر دھرنا دینگے. پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس ٹی ویلفیر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر اکرام باچا ،جنرل سیکرٹری ذوالعقار احمد ،چیرمین حبیب اللہ نشیمن اور دیگر نے کہا کہ سکینڈری سکول ٹیچرز محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا سب سے سینئر کیڈر ہے محکمہ تعلیم میں (1991سے2020) کے دوران تمام کیڈرز کی اپ گریڈیشن دو دو مرتبہ کی جاچکی ہے لیکن کیڈر کو بلاوجہ محروم رکھا گیا ہے .انکا کہنا تھا کہ اپ گریڈیشن کے متعلق صوبائی اسمبلی نے 2015ء میں متفقہ طور پر قرارداد پاس کی تھی کہ کے پی کے تمام کو ملک کے دیگر صوبوں کے طرز کا سروس سٹرکچرز دے کر اپ گریڈیشن سکیل 17میں دی جائے لیکن اس قرارداد پر عمل درآمد نہ ہونے پر ایس ایس ٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن نے انصاف کے حصول کی خاطر ہائی کورٹ سے رجوع کیا تو عدالت عالیہ نے 2017ء میں استا تذہ کے حق میں فیصلہ دیا لیکن گورنمنٹ نے 2017ء سے 2020 تک تین سال گزرنے کے باوجود نہ ہی اپنی پاس کردہ قرارداد پر عمل کیا اور نہ ہی عدالت عالیہ کے فیصلے کو مانا گیا ا انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں گلگت بلتستان،کشمیر ،پنجاب،بلوچستان،فیڈرل ،سندھ میں ایس ایس ٹی ٹیچرز کو گریڈ 16سے گریڈ 19تک ترقی دی گئی جب کہ خیبر پختون خوا میں 30سال سے زائد عرصہ بعد بھی ترقی نہیں ملی ہے ۔
تازہ ترین