دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 43 لاکھ 82 ہزار 650 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 18 لاکھ 35 ہزار 399 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 29 لاکھ 4 ہزار 980 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 620 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 96 لاکھ 42 ہزار 271 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 56 ہزار 445 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 6 لاکھ 17 ہزار 346 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 80 لاکھ 85 ہزار 60 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 29 ہزار 405 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 21 لاکھ 75 ہزار 841 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 49 ہزار 218 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 3 لاکھ 5 ہزار 788 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 95 ہزار 441 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 77 لاکھ 578 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 57 ہزار 555 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 31 لاکھ 86 ہزار 336 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 64 ہزار 765 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 26 لاکھ 39 ہزار 773 رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 74 ہزار 125 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 25 لاکھ 42 ہزار 65 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 21 ہزار 93 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 22 لاکھ 20 ہزار 855 ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 74 ہزار 621 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 21 لاکھ 29 ہزار 376 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 50 ہزار 837 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 19 لاکھ 36 ہزار 718 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 34 ہزار 388 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 17 لاکھ 62 ہزار 504 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 36 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 230 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 878 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 82 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 87 ہزار 93 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آ گیا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 184 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 82 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 745 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 258 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 362 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 229 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 67 لاکھ 75 ہزار 307 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کُل 35 ہزار 130 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 264 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 38 ہزار 974 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔