• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس کے 83809325 کیسز، 1825780 اموات


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 38 لاکھ 9 ہزار 325 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 18 لاکھ 25 ہزار780 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 26 لاکھ 59 ہزار 481 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 388 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 93 لاکھ 24 ہزار 64 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 54 ہزار 215 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 4 لاکھ 45 ہزار 654 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 79 لاکھ 65 ہزار 633 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 29 ہزار 214 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 21 لاکھ 25 ہزار 806 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 49 ہزار 18 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 2 لاکھ 86 ہزار 329 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 94 ہزار 976 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 76 لاکھ 75 ہزار 973 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 57 ہزار 19 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 31 لاکھ 59 ہزار 297 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 64 ہزار 632 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 26 لاکھ 20 ہزار 425 رپورٹ ہوئے ہیں۔


برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 73 ہزار 512 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 24 لاکھ 88 ہزار 780 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 20 ہزار 881 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 22 لاکھ 8 ہزار 652 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 74 ہزار 159 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 21 لاکھ 7 ہزار 166 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 50 ہزار 837 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 19 لاکھ 36 ہزار 718 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 34 ہزار 104 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 17 لاکھ 43 ہزار 478 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 35 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 223 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 741 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 81 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 87 ہزار 71 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 463 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 71 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 ہزار 156 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 176 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 178 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 39 ٹیسٹ کیئے گئے، کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 6 فیصد رہی، جبکہ اب تک کُل 67 لاکھ 37 ہزار 107 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کُل 34 ہزار 773 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 216 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 37 ہزار 229 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین