• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیج ڈانسر کی گمشدگی پر بزرگ والدہ کا احتجاج

لاہور پریس کلب کے باہر اسٹیج ڈانسر حرا ملک کی بزرگ والدہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کو اغوا کرلیا گیا ہے، پولیس تعاون نہیں کررہی ہے۔

نسیم اختر نامی بزرگ خاتون لاہور پریس کلب کے باہر ہاتھ میں بیٹی کی تصویر لیے سڑک پر بیٹھی ہے، ان کا کہنا ہےکہ میری بیٹی حرا کو نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے ہیں۔

لاہورپریس کلب کےحرا ملک کی بزرگ نے بتایا کہ بیٹی اسٹیج ڈانسر ہے ، وہ ہی گھر کی واحد کفیل ہےاور گزشتہ تین چار روز سے لاپتہ ہے۔

بزرگ خاتون نے اپیل کی کہ ان کی بیٹی کو تلاش کرنے میں مدد کی جائے ورنہ وہ سڑک پر اپنی جان دے دیں گی۔

تازہ ترین