جے یو آئی کے ناراض رہنما مولانا اختر شیرانی کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن خود سے فیصلے کرتے ہیں، پنڈی یا اسلام آباد کی طرف مارچ کرنےکا سوال ان سےپوچھا جائے۔
لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مولانا اختر شیرانی نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن کی پالیسی کا پتانہیں چلتا، الیکشن کمیشن کو پتا ہونا چاہیے کہ کون سی جماعت کس نام سے رجسٹر ہے۔
مولاناشیرانی کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں جمع لیٹر ہیڈ پیڈ پر جمعیت علمائےاسلام پاکستان لکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو آپس کی محاذ آرائی سے بچنا چاہیے۔