برطانیہ میں کی گئی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم پہلی قسم کے مقابلے میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور تمام عمر کے افراد اس وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں، برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 53 ہزار285 نئے کیس، 613 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
امپیریل کالج لندن کی نئی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہ تمام عمر کے لوگوں کے لیے خطرناک ہے۔
ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ کیسز پر قابو پانے کیلئے برطانوی حکومت کوپابندیاں مزید سخت کرنی ہوں گی،موجودہ صورتحال کے باوجود برطانیہ میں نئے سال کے جشن کے موقع پر پابندیوں کو مکمل نظر انداز کیا گیا۔
پولیس اہلکاروں کو لندن میں 58 غیرقانونی اجتماعات کی اطلاعات ملیں، پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر4 افراد کو گرفتار متعدد افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا۔