کراچی میں گھر میں آگ لگنے کے باعث بیٹے، بیٹیاں اور شوہر کے بعد جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون بھی چل بسی، آگ لگنے کا واقعہ 29 دسمبر کو محمود آباد کشمیر کالونی کے ایک گھر میں پیش آیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعےمیں جھلس کر زخمی خاتون بھی چل بسی، خاتون سعیدہ بی بی سول اسپتال برنس وارڈ میں زیرعلاج تھی۔
متوفیہ کی نمازجنازہ کشمیر کالونی کی مقامی مسجد میں ادا کردی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سعیدہ بی بی کا بیٹا ،2 بیٹیاں اور شوہر واقعے کے روز ہی انتقال کرگئے تھے۔
29 دسمبر کی صبح گھر میں آگ لگنے سے7 افراد جھلس گئے تھے، جبکہ متوفیہ خاتون کے 2 بچے اب سول اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔