• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بہاولپور میں آج پی ڈی ایم کی ریلی کی میزبانی مریم نواز شریف کریں گی، ریلی میں مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر قائدین بھی شرکت کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ ریلی ایک بجے شروع ہوگی، ڈیرہ اقبال چنڑ سے ہوتی ہوئی لاری اڈہ چوک پہنچے گی، ماڈل ٹاؤن بی اینڈ سی سے ہوتی ہوئی سرائیکی چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔

‏پی ڈی ایم کے قائدین سرائیکی چوک پر عوام سے خطاب کریں گے۔

ریلی کے لیے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے، ایم پی اے ملک ظہیر کی قیامگاہ کے لان میں پنڈال بنالیا گیا۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکنوں نے شہر میں موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی۔

دوسری جانب بہاولپور میں ضلعی انتظامیہ نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا وائرس اور ممکنہ دہشت گردی خطرات کے باعث ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت ریلی کے ذمہ دار مقامی سیاست دان ہوں گے۔

تازہ ترین