کراچی (نیوز ڈیسک) سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آج بہاولپور میں ریلی نکالی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضاگیلانی بھی شرکت کریں گے، ریلی بندرہ پُل، ماڈل ٹاؤن سی چوک، فتح چوک، ماڈل ٹاؤن بی سے گذرےگی اور ٹول پلازہ ستلج پل پہنچے گی۔ چوک سرائیکی پر مولانافضل الرحمان مریم نواز اوریوسف رضا گیلانی کا خطاب بھی متوقع ہے۔ ترجمان ضلعی پولیس کاکہنا ہے انتظامیہ نے اب تک ریلی کی اجازت نہیں دی، ریلی کی منسوخی کے لیے آرگنائزرکو وارننگ نوٹسز جاری کیےگئے ہیں اور شہر میں لگے تشہیری پینافلیکس اتار لیےگئے ہیں۔ کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر پی ڈی ایم کے مقامی عہدیداروں اورکارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیےگئے ہیں۔