لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میںپارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان سیاسی گندگی اب تعفن پھیلا رہی ہے ، اس کا صفایا ضروری ہے ، آصف زرداری نے سجیگھبی دونوں دکھا کر ماریں اور نیازی ٹولے کو ماری ہیں ، نیازی کیلئے کوئی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ہر محاذ پر اس کا محاسبہ ہوگا ، بنی گالہ کے ان ڈاکوؤں کو دوڑا دوڑا کر نکالیں گے۔ ، ، اب نیازی اپنی حسرتوں کے جنازے پر رو رہا ہے ، ، نیازی حکومت کی ناکامی کی ایک وجہ نیازی اور دوسری وجہ کرائے کے ترجمان ہیں، پی ڈی ایم پیپلز پارٹی کی میزبانی میں بنا اور تمام اتحادی متحد ہیں ۔