• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھ واقعے کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا کوئٹہ میں دھرنا


مچھ واقعے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیرِ اہتمام کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر دھرنا جاری ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما آغا محمد رضا نے کہا کہ صوبائی حکومت یا تو قاتلوں کو فوری گرفتار کرے یا مستعفی ہوجائے۔

رہنما ایم ڈبلیو ایم آغا محمد رضا نے کہا کہ وزیر اعظم خود کوئٹہ آئیں اور غمزدہ خاندانوں کی دل جوئی کریں۔

واضح رہے کہ مچھ میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے کان کنوں کی میتیں ہزارہ ٹاؤن میں امام بار گاہ ولی عصر پہنچادی گئی ہیں۔

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

نامعلوم دہشت گردوں نے کان کنوں کو پہاڑوں پر لے جا کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11 کان کن جاں بحق ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر کچھی کے مطابق دہشت گردی کا واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا ، دہشت گرد رہائش کے لیے بنائے گئے دو کمروں میں داخل ہوئے اور وہاں موجود 11 کان کنوں کو ہاتھ پیر باندھ کر قتل کردیا۔


وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے مچھ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس الم ناک واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے کارروائی کی جائے اورمجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

تازہ ترین