مچھ میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے کان کنوں کی میتیں ہزارہ ٹاؤن میں امام بار گاہ ولی عصر پہنچادی گئی ہیں۔
بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
نامعلوم دہشت گردوں نے کان کنوں کو پہاڑوں پر لے جا کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11 کان کن جاں بحق ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر کچھی کے مطابق دہشت گردی کا واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا، دہشتگرد رہائش کے لیے بنائے گئے دو کمروں میں داخل ہوئے اور وہاں موجود 11 کان کنوں کو ہاتھ پیر باندھ کر قتل کردیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مچھ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس المناک واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے کارروائی کی جائے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔