وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈس انفارمیشن لیب نے انکشاف کیا کہ بھارت سینکڑوں جعلی این جی اوزکے ذریعے ملک میں افراتفری پھیلا رہا ہے۔
ملتان میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور بھارت کا چہرہ بےنقاب ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو قوتیں ملک کو مستحکم دیکھنا چاہتی ہیں وہ آپ کی دوست ہیں اور جو قوتیں ملک میں انتشار چاہتی ہیں وہ ملک کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتی،ایسی قوتوں کو بے نقاب اوران کا مقابلہ کریں گے۔