کوئٹہ (آن لائن )ہاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال،جنرل سیکرٹری پشین میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ، ارباب اقبال،ذاکر بنگلزئی،الحاج خدائیداد ترین،رازق لالا،محمد دین،آصف حریفال،صادق آغا،غلام آغا، شہباز خان اورضمیر اختر نے بیان میں وزیر تعلیم سیکرٹری تعلیم اورکمشنر کوئٹہ ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع پشین کے کلاس فور کے آرڈر ابھی تک امیدواروں کو نہیں ملے جس کی وجہ سے ان کی شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے صوبے کے کلاس فور کے آرڈر ہوچکے ہیں لیکن کلاس فور کے ضلع پشین کے نوجوانوں کے آرڈر ابھی تک انہیں نہیں ملے ۔انہوں کہاکہ ضلع پشین کے کلاس فور کے ملازمین کے آرڈر فوری جاری کئے جائیں تاکہ ان کی مشکلات کم اور ان میں پائی جانے والی بے چینی دور ہوسکے۔