• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز جاری ہے، اس وقت تیسرے سیشن کا کھیل ہورہا ہے، ابتدائی تین نقصانات کے بعد کپتان کین ولیمسن اور ہنری نکلز نے صورتحال کو سنبھال لیا ہے ۔

میچ کے دوسرے دن پہلی اننگز میں 71 رنز پر تین وکٹوں سے محروم ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور ہنری نکلز نے شاندار بیٹنگ کی۔

ولیمسن اپنی 33ویں نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ چوتھی وکٹ پر دونوں بیٹسمین سنچری پارٹنرشپ بھی بناچکے ہیں۔

ہنری نکلز نے بھی پاکستانی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام بلنڈل 16، لیتھم 33 اور راس ٹیلر 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی ، محمد عباس اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔

تازہ ترین