• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالات خطرناک نظر آرہے ہیں، بہاولپور ریلی میں لاکھوں لوگ تھے، خورشید شاہ


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آج حالات خطرناک نظر آرہے ہیں، بہاولپور کی ریلی میں ہزاروں لاکھوں لوگ تھے۔

سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سختیوں اور دباؤ میں بھی لوگ گھروں سے نکل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے باہر آنے میں اپوزیشن کا کوئی ہاتھ نہیں ہے بلکہ لوگ خود پریشان ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ استعفیٰ حل نہیں ہے ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، حکومت کبھی نہیں کہے گی کہ جلسے کامیاب ہورہے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ حکومت کو نیشنل ڈائیلاگ نہیں کرنے بلکہ اگر ڈائیلاگ کرنے ہوتے تو یہ رویہ نہیں ہوتا، اپوزیشن نے کئی بار کوشش کی کہ مسئلے حل ہوں۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ذمہ دار لوگ ذمہ داری محسوس نہیں کررہے۔ 

تازہ ترین