پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مچھ میں فرقہ ورانہ دہشت گردی کی واردات قابل مذمت ہے، حکومت کو نہ کام آتا ہے اور نہ ہی زخموں پر مرحم رکھنا آتا ہے۔
مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ مچھ واردات وفاقی اورصوبائی حکومت کی سنگ دلی، بےحسی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ایسی حکومت کو عوام پر مسلط رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی ہمدردیاں اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ ہیں۔