• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز بھول گئیں ان کے خاندان نے جنوبی پنجاب کے فنڈز پر ڈاکا ڈالا، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز بہاول پور میں بھول گئیں کہ ان کے شاہی خاندان نے جنوبی پنجاب کے عوام کے فنڈز پر ڈاکا ڈالا ، جنوبی پنجاب کے عوام تعلیم، صحت کو ترستے رہے، ان کے وسائل لاہور پر خرچ کردیے گئے۔

ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب کے کپاس کے کاشت کاروں کی زندگیاں تباہ کیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے کاشت کار اس شاہی ٹولے سے نفرت کرتے ہیں۔


سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی سڑکیں موئن جو دڑو کا نقشہ پیش کرتی ہیں، آج مریم کس منہ سے جنوبی پنجاب کا رونا روتی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے وعدہ نبھا رہی ہے، تخت لاہور کے بجائے جنوبی پنجاب کے دور افتادہ علاقے سے وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا، علیحدہ سیکرٹریٹ قائم کیا گیا، جنوبی پنجاب میں یکساں ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔

تازہ ترین