بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے تین مختلف کیسوں کی سماعت نیو سینٹرل جیل بہاولپور میں کئے جانے کے حوالے سے آرڈر جاری کردئیے۔ تین مختلف کیسیز جوکہ تھانہ ڈونگا بونگا کی ایف آئی آرز سے متعلق ہے جن میں گورنمنٹ بنام مقصود احمد سودی،گورنمنٹ بنام محمد عامر اورگورنمنٹ بنام مقصود احمد سودی شامل ہیں کی سماعت نیو سینٹرل جیل بہاولپور میں ہی کی جائے گی۔