لاہور ( آن لائن ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کا احتساب عدالت میںپیشی کے موقع پر اپنے بڑے بھائی اور پارٹی قائد محمد نواز شریف سمیت دیگر اہل خانہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرایا گیا ۔
منی لانڈرنگ ریفرنس میںاحتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں شہباز شریف نے نواز شریف سمیت دیگر فیملی کے ممبران سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی کی خیریت دریافت کی۔