• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، سکینڈری سکول ٹیچرز کا اپ گریڈیشن نہ ہونے کیخلاف مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)صوبہ بھر سے سکینڈری سکول ٹیچرز کا اپ گریڈیشن نہ ہونے کے خلاف سیکنڈری اسکول سٹی نمبر 1سے صوبائی اسمبلی تک احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اپگریڈیشن کے عمل کو جلداز جلد شروع کر کے اساتذہ کو ریلیف فراہم کرے بصورت دیگر دھرنا دیں گے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں نعرے درج تھے اور انہوں نے اپنے مطالبات کیلئے شدید نعرہ بازی کی مظاہرے کی قیادت سکینڈری اسکول ٹیچرز کے عہدیداران نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے 1991 سے ہماری اپگریڈیشن روکی ہوئی ہے جسکے باعث بہت سار ے اساتذہ اوور ایج ہو گئے اور انکو مشکلات کا سامنا ہے جو سراسرظلم ہے جبکہ صوبائی اسمبلی ہماری قرارداد بھی منظور کر چکی ہے اسکے باجود بھی اپگریڈیشن نہیں مل رہی جو قابل مذمت ہے شرکاء کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ بھی ہمارے حق میں فیصلہ دے چکی ہے پھر بھی اپگریڈیشن نہیں جا رہی ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اپگریڈیشن دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر دھرنا جاری رہے گا۔
تازہ ترین