• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، جج فضل ستار خان کورونا کے شکار ہوگئے

پشاور (نیوز رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت پشاور کے جج فضل ستار خان کورونا کے شکار ہوگئے ہیں۔پشاور ہائیکورٹ کو چھٹی کی درخواست دیدی درخواست کے ساتھ پشاور کے ایک نجی ہسپتال کی رپورٹ منسلک کردی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت پشاور کے جج فضل ستار خان کورونا کے شکار ہو گئے انہوں نے پشاور ہائیکورٹ سے چھٹی لینے کے لیے درخواست دیدی درخواست کے ساتھ مذکورہ جج نے پشاور کے ایک نجی ہسپتال کی کورونا پازٹیو رپورٹ بھی جمع کردی ۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی پشاور کے عدالتوں کے سپر ٹینڈنٹ بھی اس سے پہلے کورونا کے شکار ہو گئے تھے ۔
تازہ ترین