• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس کے 8 کروڑ 61 لاکھ 78 ہزار 106 کیسز


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 61 لاکھ 78 ہزار 106 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 18 لاکھ 62 ہزار 385 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 31 لاکھ 79 ہزار 593 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 7 ہزار 931 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 11 لاکھ 36 ہزار 128 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 62 ہزار 123 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 53 ہزار 51 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 82 لاکھ 54 ہزار 416 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 29 ہزار 582 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 27 لاکھ 36 ہزار 512 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 49 ہزار 886 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 3 لاکھ 57 ہزار 569 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 96 ہزار 591 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 77 لاکھ 54 ہزار 560 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 59 ہزار 506 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 32 لاکھ 84 ہزار 384 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 75 ہزار 431 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 27 لاکھ 13 ہزار 563 ہو چکی ہے۔


فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 65 ہزار 415 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 26 لاکھ 59 ہزار 750 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 21 ہزار 685 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 22 لاکھ 55 ہزار 607 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 75 ہزار 680 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 21 لاکھ 66 ہزار 244 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 51 ہزار 78 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 19 لاکھ 58 ہزار 844 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 35 ہزار 632 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 17 لاکھ 96 ہزار 216 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 36 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 256 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 155 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 82 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 87 ہزار 183 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 28 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 947 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 59 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 903 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 409 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 90 ہزار 476 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 73 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 68 لاکھ 84 ہزار 940 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کُل 35 ہزار 707 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 219 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 44 ہزار 360 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین