• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یومِ پیدائش: ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کا 93واں یومِ پیدائش ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

آج پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 93واں یومِ پیدائش منایا جارہا ہے اور وہ آج صبح سے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں شامل ہیں۔

اس وقت ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ HappyBirthdaySZAB ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں چوتھے نمبر موجود ہے۔

اگر اِن ہیش ٹیگز کے تحت کی گئی ٹویٹس کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ زیادہ تر صارفین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی تاریخی تقاریر کی مختصر ویڈیوز شیئر کررہے ہیں۔ 

دوسری جانب کچھ صارفین سابق وزیراعظم کی یادگار تصویریں بھی شیئر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایاز نامی صارف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا اُس خط کی تصویر شیئر کی جو اُنہوں نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے نام لکھا تھا۔

صارف نے خط کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یہ الفاظ کیپشن میں تحریر کیے:

 وہ وقت آئے گا جب میں پاکستان کے لیے اپنی جان تک قربان کردوں گا

صارفین کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نام لوگوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کا ایک آئکن ہے اور رہے گا۔

واضح رہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پیدائش پانچ جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں ہی ہوئی جو سرشاہنواز کے تیسرے بیٹے تھے ۔ جنہیں حکومت برطانیہ نے سر کا خطاب دیا تھا کیونکہ سیاست ہند میں اُنہیں ایک اہم حیثیت اور بڑا مقام حاصل تھا۔

تازہ ترین