• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای: نصف آبادی کو مارچ تک کورونا ویکسین لگادی جائے گی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آدھی آبادی کو مارچ تک کورونا ویکسین لگادی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کے مطابق مملکت میں روزانہ 47 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے، اب تک 826301 افراد کو ویکسین لگائی چکی ہے۔

اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ شہریوں کو مفت ویکیسن مہیا کی جارہی ہے، اس مقصد کے لیے تقریباً 100 ویکیسنشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، فیلڈ اسپتال، حکومتی اور پرائیوٹ اسپتالوں میں ویکیسن لگائی جارہی ہے۔

حکومت کا مزید کہنا ہے کہ امارات میں ویکیسن لگانے کے لیے رجسٹریشن جاری ہے، جبکہ اب تک 8 فیصد آبادی کو ویکیسن لگ چکی ہے۔

اماراتی حکومت نے عوام کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ویکیسن مکمل طور پر سو فیصد کامیاب، محفوظ اور موثر ہے۔

تازہ ترین