• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مچھ، ورثاء کے مطالبات جائز اور اصولی ہیں، ایم ڈبلیو ایم کے تحت دھرنا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بلوچستان میں ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے کراچی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دیے، مرکزی احتجاجی دھرناآ نمائش چورنگی پر دیا گیا ،اس موقع پر اہل تشیع رہنمائوں اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے شہدائے مچھ کی یاد میں شمع بھی روشن کی گئیں، مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج مرکزی قائدین کے آئندہ فیصلے تک جاری رہے گا،دھرنے سے ضلعی و صوبائی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مچھ کے ورثاء کے مطالبات جائز اور اصولی ہیں جب تک انہیں پورا نہیں کیا جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے کہا کہ غیر ملکی ایجنسیاں کالعدم مذہبی جماعتوں کی سرپرست ہیں جب تک ان جماعتوں کے خلاف موثر کارروائی نہیں کی جاتی تب تک امن و امان قائم نہیں ہو سکتا۔علامہ علی انور جعفری نے کہا کہ بھارت، اسرائیل اور امریکا کے ناپاک وجود نے پورے خطے کا امن غارت کر رکھا ہے ۔مظاہرین سے سید علی اویس زیدی نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین