• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ میں کسانوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا‘ بلاول بھٹو

اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کئی دہائیوں سے اوکاڑہ سیکوریٹی فارمز کے کسانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم، تشدد، گرفتاریوں اور کیسز درج ہونے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کسانوں سے غلاموں یا مقبوضہ لوگوں جیسا سلوک کرنا بند کیا جائے اور انہیں کھیتوں پر جائز حقوق دیئے جائیں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار آج اسلام آباد میں اوکاڑہ کے سابق ایم این اے اور پیپلزپارٹی کے سابق صدر سجاد حسین سے ملاقات کے دوران کیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میری والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو بھی ان کسانوں پر ہونے والے ظلم اور ان کو زمین پر اپنے حقوق سے محروم رکھنے کے خلاف آواز اٹھاتی رہیں، یہاں تک کہ خواتین اور بچے بھی اس ظلم سے محفوظ نہ رہے،انہوں نے کہا کہ4 ہزار سے زیادہ کیسز درج کرنے سمیت ان پر دوسرے مظالم معصوم کسانوں پر ظلم کی انتہا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی ان پسینہ بہانے والے کسانوں کے ساتھ ہے اور اپنے شہریوں پر اس قسم کے ظلم کو برداشت نہیں کرے گی،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  7اپریل کو پوری دنیا میں کسانوں کا عالمی دن منایا گیا لیکن اسلام آباد میں کسانوں کو اس دن کے حوالے سے ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی اور ان کو تشدد کا نشانہ بنا کر جیلوں میں بند کردیا گیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جو اوکاڑہ ملٹری فارمز کوجبری مشقت کی کیمپس میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کو یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے اور یہاں زمینی قانون بھی رائج ہے ،۔ 
تازہ ترین