پشاور(آئی این پی) نیب خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی کے خلاف ریفرنس دائرکردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب کے دائر کردہ نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ موسی خان اور دیگرملزمان نے اپنے من پسند افراد بھرتی کئے، موسی خان نے اپنے بیٹے اور بھتیجے کوغیرقانونی طورپر بھرتی کیا۔ دوسری جانب موسی خان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا بھی الزام ہے، نیب ریفرنس کے مطابق موسی خان اور دیگر ملزمان نے مختلف منصوبوں میں خوردبرد کی۔