لاہور (نیوزرپورٹر)پنجاب پبلک سروس کمیشن پیپر لیک سکینڈل میں ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اینٹی کرپشن نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پبلک سروس کمیشن کے بہاولپور کے ریجنل ہیڈ فرقان احمد کو گرفتار کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے،گرفتار ملزموں نے اینٹی کرپشن حکام کو بتایا کہ ریجنل ہیڈ فرقان احمد انکے گروہ کا حصہ ہے۔ فرقان احمد کو پہلے سے زیرحراست ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیاگیا ہے ۔ فرقان احمد پیپر لیک کرنے والے گروہ کا حصہ تھا، ذرائع کے مطابق ہر پہلو پر تحقیقات کا عمل جاری ہے۔اینٹی کرپشن نے پی پی ایس سی کے کمپیوٹر سے ڈیٹا چوری کرنے والے ڈیٹا انٹری آپریٹر وقار اکرم کے کزن عثمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کردی ہیں ۔