پشاور(نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین و سابق سینیٹر حاجی غفران خان، مرکزی جائنٹ سیکرٹری ہاشم رضا ایڈوکیٹ ، صوبائی جنرل سیکرٹری ہاشم بابر، صوبائی سینئر وائس چیئرمین طارق احمد خان، صوبائی وائس چیئرمین و سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر فائزہ رشید، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فاروق افضل اور ضلع پشاور کے چیئرمین الحاج ملک سلیم خان چمکنی نے ضلع چارسدہ کے ممتاز سیاسی رہنما سابق وفاقی وزیر نثار محمد خان آف گل آباد چارسدہ کے صاحبزادے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر و موجودہ ریجنل صدر و ممبر قومی اسمبلی فضل محمد خان کے بھائی اور دو بار بھاری اکثریت سے ڈسٹرکٹ کونسل چارسدہکے منتخب ہونے والے ڈسٹرکٹ چیئرمین نصیر محمد خان کی کئی سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت جبکہ پشاور کے اہم سیاسی رہنما اور سابق صوبائی وزیر سید ظفر علی شاہ کے بھتیجے، پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر سید ظاہر علی شاہ کے چچا زاد بھائی اور سینیٹر روبینہ خالد کے کزن فخر سادات سید فیاض علی شاہ کی ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کو قومی وطن پارٹی کی دھماکہ خیز کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے عوام نے صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے ملی رہبر آفتاب احمد خان شیرپائو کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے انشا اللہ آئندہ دور قومی وطن پارٹی ہی کا ہو گا۔