• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فرانس میں پاکستان کے مایہ ناز رہنما ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔

ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب پارٹی صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش کی زیر صدارت دفتر میں منعقد کی گئی، تقریب میں کورونا وائرس کی وبا کے باوجود خواتین سمیت بھاری تعداد میں کارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر صدر محمد رزاق ڈھل بنگش، سنیئر نائب صدر سید کفائت حسین نقوی، خواتین ونگ کی صدر محترمہ روحی بانو، جنرل سیکریٹری پرویز صدیقی سنیئر رہنما مرزا عتیق الرحمٰن اور دیگر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک حقیقی جمہوریت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ مملکت خدادا کو متفقہ آئین دیا جو ملک کی سلامتی، یکجہتی اور جمہوریت کی بقا ہے۔

اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو 93ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور کارکنوں کی جانب سے جئے جئے بھٹو کے نعرےبھی لگائے گئے۔

تازہ ترین