• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ انتخابات چھوڑے تو حکومت کو اکثریت مل سکتی ہے: احسن اقبال


پاکستان مسلم لیگ نون کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات چھوڑے تو حکومت کو اکثریت حاصل ہوسکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کو اکثریت مل گئی تو پھریہ سب کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، ہم آئین بچانے نکلے ہیں۔

سیکریٹری جنرل مسلم لیگ نون کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے انتخابات میں حصہ لیا تو یہ مطلب نہیں کہ ہم پیچھے ہٹ رہے ہیں۔


احسن اقبال کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک آگے بڑھ رہی ہے، پاکستان کو ان ڈھائی سال میں جتنا نقصان ہوا اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔

تازہ ترین