• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں جلسے میں ’سی درجے‘کی قیادت شریک ہوئی، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ‏بنوں جلسے میں پی ڈی ایم کی ’’سی درجے‘‘ کی شریک قیادت ثبوت ہے کہ ان کی تحریک تنزلی کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ناکام بیانیے اور عوام کی عدم شرکت نے مرکزی قیادت کو دلبرداشتہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے جلسے، جلسیوں اور ریلیوں میں تبدیل اور قیادت ’’بی سے سی‘‘ درجے تک آ پہنچی ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم کے جلسے پر ردعمل میں کہا ہے کہ مریم نواز بنوں جلسے میں نہیں گئیں اور مزید کہا ’لائی بے قدراں نال یاری تے ٹٹ گئی تڑک کرکے ‘۔

تازہ ترین