کراچی( پ ر)شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری دھر نوں میں شرکت کی اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ مچھ میں محنت کشوں کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت بدترین دہشت گردی ہے،غمزدہ متاثرین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔ مظلوم مزدوروں کی مسلکی بنیاد پر شناخت کے بعد ٹارگٹ کلنگ نہایت بھیانک واردات ہے ۔بلوچستان میں مدتوں سے شناخت شدہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بلا تاخیر سخت کارروائی کی جائے۔ علامہ ناظر عباس نے مذید کہا کہ جب تک متاثرین کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہم بھی ان کے ساتھ سڑکوں پر موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف ترجیحی اقدامات ضروری ہیں۔