• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے پیغام سنگدلی اور بے حسی کی انتہا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کوسنگ دلی اور بے حسی کی انتہاء قرار دیدیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ٹویٹ نہ جاری کریں، مقتولین کے لواحقین کے پاس بلوچستان جائیں ،چار دن ہوگئے مظلوم سڑک پر میتیں رکھ کر بیٹھے ہیں لیکن عمران صاحب وہاں جانے پر تیار نہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ رویہ عمران صاحب کی بے حسی، سنگ دلی، مجرمانہ لاپرواہی کا مظہر ہے ،ٹویٹ سے قومی حکمت عملی تیارہوگی اور اس سنگ دلی اور بے حسی کا مظاہرہ ہوگا تو مستقبل میں بھی ایسے سانحات روکنا ممکن نہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزراء بھیج کر پوچھاجارہا ہے کہ وزیراعظم کے آنے سے کیا فائدہ ہوگا؟

تازہ ترین