• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہرنے بیٹا نہ ہونے پر بیوی اور کمسن بیٹی کو تشدد کرکے قتل کردیا

راولپنڈی(آئی این پی ) تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں شوہرنے بیٹا نہ ہونے پربیوی اورکمسن بیٹی کوتشدد کرکے قتل کردیا۔راولپنڈی میں تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں شوہرنے بیٹا نہ ہونے پربیوی اورکمسن بیٹی کوتشدد کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھرسے 32 سالہ حنا اشفاق اورڈیڑھ سالہ بیٹی عنائیہ کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کی گئیں جس کے بعد گھرکے سربراہ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔مقتولہ کے والد اورمعصوم بچی کے نانا محمد اشفاق کے بیان پرقتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بیان کے مطابق بیٹی حنا اشفاق کی شادی 4 سال قبل مجاہد نامی شخص سے ہوئی اوران کی ڈیڑھ سالہ نواسی عنائیہ تھی۔ اتوارکے دن سے بیٹی سے رابطہ نہیں ہورہا تھا، تشویش ہونے پربیٹی کے گھرگیا تودیکھا داماد محلے داروں کے ساتھ باہر کھڑا تھا۔والد کے مطابق گھرکے اندرگیا توبیٹی کی خستہ حال لاش اورملحقہ کمرے میں نواسی کی لاش پڑی تھی۔

تازہ ترین