سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بُش نے کیپیٹل ہل پر حملے کو بنانا ری پبلک سےتشبیہ دے دی ہے۔
جارج ڈبلیو بُش کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کچھ سیاست دانوں نے الیکشن کے بعد اداروں کومتنازع بنانے کےلیے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ متنازع انتخابات بنانا ری پبلک میں ہوتے ہیں نہ کہ امریکا جیسے جمہوری ملک میں۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر اوباما نے کہاکہ امریکی ایوان پرحملہ حیران کن نہیں بلکہ باعث شرم ہے