• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑی پاکستان پہنچنے پر میل ملاپ محدود رکھیں، ڈاکٹر پاکستان ٹیم

کرائسٹ چرچ میں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کو کوویڈ 19 پروٹوکولز پر بریفنگ دی گئی، ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے کھلاڑیوں کو پاکستان پہنچنے پر میل ملاپ محدود رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔

پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے کھلاڑیوں کو دوران سفر اور جنوبی افریقا سے سیریز کے پروٹوکولز سے بھی آگاہ کیا ۔

کھلاڑیوں کے بائیو سیکیور ببل میں جانے سے پہلے گھروں میں دو بار اور ایک ٹیسٹ ببل سے پہلے ہوگا، کھلاڑیوں کو دوران سفر سختی سے پروٹوکولز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کھلاڑیوں کو پاکستان پہنچنے پر میل ملاپ محدود رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان اسکواڈ 9جنوری کو نیوزی لینڈ سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہو گا۔

تازہ ترین