کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کیپیٹل ہل (پارلیمنٹ بلڈنگ) پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں جمہورت برقرار رہنی چاہئے اور ایسا ہی ہوگا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’قریب ترین ہمسایہ ملک امریکا میں جمہوریت پر حملے سے کینیڈین سخت پریشان اور غمزدہ ہیں۔‘
جسٹن ٹروڈو کے مطابق تشدد لوگوں کی مرضی پر غالب آنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، امریکا میں جمہوریت کو برقرار رکھنا چاہئے، اور یہی ہوگا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کیپیٹل ہل (پارلیمنٹ بلڈنگ) کی عمارت میں داخل ہو گئے۔ ٹرمپ کے حامیوں اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں کے بعد کیپیٹل بلڈنگ کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔
امریکی پارلیمنٹ عمارت پر صدر ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ کرفیو پورے شہر پر لاگو ہو گا۔