• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں 4 لاکھ 50 ہزار کورونا وائرس کے مریض شفایاب


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 482 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 50 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 ہزار 122 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 511 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 75 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار 509 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 69 لاکھ 64 ہزار 337 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کُل 34 ہزار 49 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 251 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 50 ہزار 515 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 20 ہزار 734 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 653 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 42 ہزار 835 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 203 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار 229 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 702 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 38 ہزار 687 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کُل 434 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 300 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 186 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 416 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کُل 232 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 874 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 101 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین