وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کی ویکسین کو پیپرا رولز سے مستثنیٰ کرنے اور ویکسین کے حصول کے لیے ڈیوٹی کی چھوٹ کی منظوری دے دی۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا۔
کابینہ کے اجلاس کے دوران پاکستان ایکسپو سینٹرز کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کے دوران ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت سماعت پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے اجلاس میں پریس کونسل آف پاکستان کے ممبران کی ازسر نو تقرری ، فش پراسیسنگ پلانٹس کی رجسٹریشن سے متعلق انسپکشن کمیٹی کی منظوری بھی دی۔
کابینہ نے متبادل انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او رانا عبد الجبار کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
وفاقی کابینہ نے ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 17 دسمبر کے فیصلوں کا معاملہ واپس لے لیا جبکہ کمیٹی برائے قانون سازی و کیسز کے 31 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔