دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 77 لاکھ 3 ہزار 109 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 18 لاکھ 92 ہزار 685 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 26 لاکھ 26 ہزار 631 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 35 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 31 لاکھ 83 ہزار 793 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 69 ہزار 990 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 57 ہزار 616 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 84 لاکھ 63 ہزار 484 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 29 ہزار 35 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 30 لاکھ 24 ہزار 142 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 50 ہزار 372 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 3 لاکھ 95 ہزار 938 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 99 ہزار 43 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 78 لاکھ 74 ہزار 539 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 60 ہزار 457 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 33 لاکھ 32 ہزار 142 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 77 ہزار 346 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 28 لاکھ 36 ہزار 801 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 66 ہزار 565 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 27 لاکھ 5 ہزار 618 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 22 ہزار 70 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 22 لاکھ 83 ہزار 931 ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 76 ہزار 877 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 22 لاکھ 1 ہزار 945 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 51 ہزار 430 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 19 لاکھ 82 ہزار 544 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 38 ہزار 199 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 18 لاکھ 41 ہزار 228 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 36 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 272 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 377 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 82 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 87 ہزار 278 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 28 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 482 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 50 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 ہزار 122 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 511 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 75 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار 509 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 69 لاکھ 64 ہزار 337 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کُل 34 ہزار 49 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 251 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 50 ہزار 515 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔