صدر ٹرمپ کے حامی مظاہرین کے گزشتہ روز کیپٹل ہل(پارلیمنٹ کی عمارت) پر دھاوا بولنے کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
امریکی ریڈیو شخصیت اور مصنف میٹ جونز کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو پر چند گھنٹوں میں ہی 15 ہزار سے زائد بار ری ٹوئٹ کیا جاچکا ہے.
ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو 25ہزار سے زائد بار لائک بھی کیا جاچکا ہے۔
ٹوئٹ میں امریکی ریڈیو شخصیت نے لکھا کہ ’امریکی پارلیمنٹ کے محاصرے کی یہ ویڈیو آج تک دیکھی گئی عجیب ترین دیکھی گئی ویڈیوز میں سے ایک ہے۔‘
دوسری جانب سوشل میڈیا کمپنیوں نے واشنگٹن میں احتجاج کا دفاع کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کر دیئے ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور اسنیپ چیٹ نے امریکی صدر کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔
ٹوئٹر نےٹرمپ کا اکاؤنٹ 12 گھنٹوں کے لیے لاک کیا۔ ٹویٹر نے امریکی صدر کے اکاونٹ کو مکمل طور پر بند کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔