محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے سرگودھا میں ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ملک میں فرقہ وارانہ وارداتیں کرنا چاہتے تھے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سرگودھا میں ایک تنظیم کے لیڈر کو قتل کرنا چاہتے تھے، چھاپے کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دستی بم، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ماسٹر مائنڈ محمود اقبال دہشت گردوں کو پڑوسی ملک سے آپریٹ کر رہا تھا، انٹرپول کی مدد سے دہشت گرد کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔
گرفتار دہشت گردوں میں مشرف، شاہد، نیاز عدیل، اسلم، بشارت اور محمد علی شامل ہیں۔