• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: ٹیکسز وصولی، منشیات کیخلاف اقدامات پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا اجلاس

کراچی میں وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ مکیش چاؤلہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں دسمبر میں ٹیکسز کی وصولی اور منشیات کیخلاف اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے وزارت ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ مکیش چاؤلہ کی جانب سے موٹروہیکل ونگ سے متعلق انٹرنل آڈٹ کروانے کیلئے ٹیم کی تشکیل کی ہدایت کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ایکسائز چیک پوسٹوں اور ایکسائز پولیس اسٹیشنز سے متعلق بھی معاملات زیر بحث آئے۔ 


اس موقع پر صوبائی وزیر مکیش چاولہ نے ہدایت کی کہ آن لائن ٹیکس وصول کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر نے جائیداد ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کے چالان بھی کمپیوٹرائزڈ بھیجنے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین