لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثرہ افراد میں دم توڑنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ اب تک 19 افراد انتقال کر چکے ہیں ۔
ملتان میں نشتر اسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 13 گھنٹوں کے دوران مزید5 افراد دم توڑ چکے ہیں اور یوں اب تک اس واقعہ میں 19 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 11 افراد اب بھی نشتر اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
دوسری جانب مٹھائی کے نمونوں کی فرانزک رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ ای ۔ ڈی ۔ او ہیلتھ لیہ کے مطابق مٹھائی میں سلفولائل یوریا نامی زہر استعمال ہوا ہے ۔