• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کا سعودی اور قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی۔

سعودی وزیر خارجہ سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے قطر اور خلیجی ممالک کے تنازعات کے حل کیلئے سعودی عرب کے کردار کو سراہا، دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی اور عالمی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

قطر کے وزیر خارجہ سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد سے خلیجی ممالک میں تعاون اور اعتماد کو فروغ ملے گا۔

تازہ ترین