اسلام آباد(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے نیامے میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس کے موقع پر مسئلہ کشمیر اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف قراردادوں پر سعودی عرب کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔