• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ارب 69کروڑبنک گارنٹی کی ادائیگی ، ون شا ہراہ دستور ڈی سیل

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد سے ملحقہ گرینڈ حیات بلڈنگ( ون شا ہراہ دستور ) کو ڈی سیل کر دیا ۔ پلاٹ کے الاٹی نے سی ڈی اے کو ایک ارب 68کروڑ 93لاکھ روپے کی بنک گارنٹی بطور پہلی قسط جمع کرادی ۔ الاٹی آٹھ مساوی اقساط میں سی ڈی اے کے وا جبات ادا کرے گا۔ سی ڈی اے نے واجبات کی عدم ادائیگی اور الاٹمنٹ شرائط کی خلاف ورزی پر یہ بلڈنگ 2016میں سیل کردی تھی ۔ معاہدہ کے تحت الاٹی نے اپارٹمنٹس کے ساتھ ہوٹل بھی تعمیر کرناتھا مگر صرف اپارٹمنٹس بنا کر فروخت کردیئے گئے ، معاملہ سپریم کورٹ میں گیا تھا ۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں واجبات کی ادائیگی کا شیڈول بنایا گیا ہے۔ پی اے سی نے بھی اکتوبر میں سی ڈی اے کو ہدایت کی تھی کہ معاملہ جلد حل کیا جا ئے کیونکہ اپارٹمنٹس فروخت ہوچکے ہیں اور خریداروں کی رقم پھنس گئی ہے۔ الاٹی آٹھ سال میں سات ارب پچاس کروڑ روپے سی ڈی اے کو ادا کرے گا۔اپارٹمنٹس مالکان میں اعلیٰ سیا سی اور دیگر با اثر شخصیات شامل ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر بی سی ایس محمود الحسن نے ڈی سیل کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ۔
تازہ ترین